اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

غزہ میں شہادتوں پر ردعمل: ترکی سب پر بازی لے گیا ،پاکستانی حکومت صرف بیانات تک محدود

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(آن لائن) غزہ میں شہادتوں پر عالمی برادری کا سخت ردعمل سامنے آگیا، ترکی اور جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفیر احتجاجاً واپس بلا لیے۔سب سے پہلا عملی قدم ترکی اور جنوبی افریقہ نے اٹھایا، ترکی نے امریکا اور اسرائیل سے جبکہ جنوبی افریقہ نے تل ابیب سے اپنے سفیر واپس بلا لئے۔ پاکستان نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے اس اقدام سے مشرقِ وسطیٰ مزید

عدم استحکام کا شکار ہوگا۔فرانس، روس، برطانیہ سمیت یورپی یونین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی جارحیت کی مذمت کی۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ناتونیو گترش نے غزہ میں شہادتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر امریکا نے اسرائیلی فوج کے اقدامات کی آزادانہ تحقیق کرانے کے قرارداد روک دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…