بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی میں پاکستانی شہری اپنی ہی ہم وطن خاتون کیساتھ شرمناک کام کرنے پر گرفتار،ساتھ دینے پر اماراتی شہری کو بھی دھر لیا گیا

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سی پی پی )دبئی میں ایک 24 سالہ امارتی شہری اور ایک پاکستانی شہری کو اپنی ہم وطن خاتون کے گھر گھس کر اسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دونوں باشندے خاتون کے گھر چوری کرنے کی غرض سے گھسے تھے ۔ گزشتہ روز دبئی عدالت میں ان دونوں باشندوں کے کیس کی پہلی سنوائی تھی ۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق امارتی اور پاکستانی شہری خاتون کے گھر گھس گئے تھے

اور انہوں نے خاتون کے ساتھ چاقو کے زور پر جنسی زیادتی کرنے کے ساتھ اسکے گھر سے 15،970 درہم نقدی ، دو سونے کے ہار اور خاتون کے ساتھ ساتھ اسکے باقی کے فلیٹس میں رہنے والے ساتھیوں کے 9 موبائل فونز بھی چوری کیے تھے ۔ حادثہ دبئی کے المراقبت کے علاقے میں ایک مشترکہ گھر میں 6 مئی کو ہوا تھا۔جس مشترکہ گھر میں چوری ہوئی تھی اس میں پانچ امارتی اور 4 پاکستانی شہری رہائش پذیر تھے ، جنکی عمریں 20 سے 37 سال کے درمیان تھیں ۔ جس خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی اسکی عمر 34 سال تھی اور پاکستانی شہری تھی ۔ خاتون ایک فرم میں اکاونٹس کے ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی تھی ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ جس فلیٹ میں رہ رہی تھی اسکے ساتھ والے کمرے میں ایک شادی شدہ جوڑا رہائش پذیر تھا لیکن وہ کسی سے بات چیت نہ کرتی تھی اور اپنے کمرے میں اکیلی رہتی تھی ۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 6 مئی کے روز رات کے ڈیڑھ بجے دو لوگ اسکے کمرے میں گھسے اور چاقو سے ڈرا دھمکا کر اسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے کمرے میں موجود تمام قیمیتی اشیا چرا کر فرار ہو گئے ۔ خاتون کے ساتھ والے کمرے میں رہائش پذیر 21 سالہ پاکستانی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے کمرے میں موجود تھی جب یہ واقع پیش آیا ۔ عدالت نے تمام لوگوں کے بیانات ریکارڈ کروا لیے ہیں ۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 17 جولائی کو ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…