بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران میں ہر گھنٹے اور سالانہ کتنی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں ، رپورٹ سامنے آگئی

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(سی پی پی )ایران پر مسلط ولایت فقیہ کے نظام کی طرف سے عوام کی بنیادی شہری آزادیوں کو کھلے عام پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایران میں ایک گھنٹے میں اوسطا پچاس افراد اور سالانہ ساڑھے چار لاکھ افراد کو گرفتارکرکے جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں سماجی سروسز کمیٹی کے چیئرمین حسن موسوی تشلک نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ

ایران میں ایک گھنٹے میں اوسطا 50 افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔سالانہ یہ تعداد چار لاکھ 30 ہزار تک جا پہنچتی ہے۔انہوں نے ملک میں قانون تعزیرات میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شہریوں کو طویل المدت قید کی سزاں کو جرمانوں میں بدلا جاسکتا ہے۔ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کے کریک ڈان میں سالانہ 4 لاکھ 20 ہزار سے 4 لاکھ 30 ہزار شہریوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ تمام گرفتار شہریوں کو طویل المدت قید کی سزائیں سنائی جائیں۔قید کی سزاں کو جرمانوں میں تبدیلی کیا جاسکتا ہے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ بھی ایران میں شہریوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر بار بار تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیموں کاکہنا ہے کہ ایرانی حکومت مختلف عدالتی اور قانونی حربوں کی آڑ میں لاکھوں شہریوں کو جیلوں ڈال کرانہیں انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بناتی ہے۔ گذشتہ کچھ برسوں سے ایران میں چالیس لاکھ شہریوں کے خلاف نام نہاد کیسز بنائے گئے اور انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا اور عدالتوں میں گھسیٹا گیا۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…