منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی پولیس اہلکار کو گھر کا خرچ چلانے کیلئے وردی میں بھیک مانگنے کی اجازت دیدی گئی کیونکہ۔۔۔

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پولیس کا یہ حال دیکھنا اب باقی رہ گیا تھا کہ انہیں وردی میں بھیک مانگنا پڑ ے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو تنخواہ نہ ملنے پر گھر کا خرچ چلانے سے محروم ، وردی میں لوگوں سے بھیک مانگنے کی اجازت طلب کر لی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک کانسٹیبل دنیشورا ہیرارائو نے نے پولیس کمشنر اور

وزیراعلی کو خط لکھا ہے جس کے مطابق اس نےمطالبہ کیا ہے کہ مجھے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے میری مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جب میں چھٹی پر تھا اس کے یونٹ چیف نے اسے فون کر کے بتایا کہ ان کی یونٹ کو بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ ادھیو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر تعینات کیا گیا ہے۔اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے میں ڈیوٹی پر نہیں آسکا میں نے رواں برس مارچ میں دو روز کی چھٹی طلب کی تھی لیکن اہلیہ کے علاج کی وجہ سے وہ ڈیوٹی جوائن نہ کر سکا۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ میں نے ڈیوٹی جوائن کی لیکن اس کے بعد سے اسے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔دنیشور اہیر رائو نے کہا کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اہلیہ کا علاج روک گیا ہے ۔ جبکہ والدین اور بیٹی کے اخراجات بھی ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں میں نے جو رقم ادھار لی تھی وہ بھی واپس نہیں کر پا رہا میری جناب سے گزارش ہے کہ مجھے وردی میں بھیک مانگنے کی اجازت دی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…