واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت کے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں آئندہ ہفتے عاید کی جائیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ توقع ہے کہ ایران جوہری ہتھیارتیار نہ کرنے کی ضمانت فراہم کرے گا۔
ترجمان سارہ سانڈرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سو فی صد یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران پر آخری درجے تک پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈالیں گے۔ معاہدے سے پہلے عاید کردہ تمام پابندیاں بحال کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہم اضافی پابندیاں بھی عاید کریں گے۔