منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

جوہری معاہدے سے علیحدگی کے امریکی اعلان کے بعد اسرائیل کا بڑے اسلامی ملک پر زوردار حملہ، میزائلوں کی بارش، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں نوافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے جنوبی ڈسٹرکٹ کسوہ پرمیزائل داغے،مبصر گروپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں اسلحہ اسٹورزکونشانہ بنایاگیا، جاں بحق افراد میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان شامل ہیں۔شامی میڈیا نے کہاکہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق میں ایک فوجی مرکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔

شامی فوج نے قصویٰ کے علاقے میں دو اسرائیلی میزائل مار گرائے۔صدر بشارالاسد کی حامی افواج میں شامل ایک کمانڈر نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ان حملوں میں شامی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری گروپ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں فوجی ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایران کے پاسدران انقلاب کے ممبران اور شیعہ ملیشیا کے ارکان بھی شامل ہیں۔ابھی تک اسرائیل نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ یا ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم اس نے کہا تھا کہ وہ شام میں ایرانی فوج کی موجودگی کو مورچہ بندی سمجھتا ہے۔ایران شام کی سات سال سے جاری خانہ جنگی میں شامی حکومت کی مدد کر رہا ہے اور اس کے سینکڑوں فوجی مشیر اور ملیشیا کے ہزاروں ارکان اس وقت شام میں موجود ہیں۔اطلاعات ہیں کہ جہاں حملہ ہوا وہاں ایران نے فوجی اڈہ بنا رکھا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ان حملوں میں شامی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری گروپ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں فوجی ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایران کے پاسدران انقلاب کے ممبران اور شیعہ ملیشیا کے ارکان بھی شامل ہیں۔ابھی تک اسرائیل نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ یا ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم اس نے کہا تھا کہ وہ شام میں ایرانی فوج کی موجودگی کو مورچہ بندی سمجھتا ہے۔ایران شام کی سات سال سے جاری خانہ جنگی میں شامی حکومت کی مدد کر رہا ہے اور اس کے سینکڑوں فوجی مشیر اور ملیشیا کے ہزاروں ارکان اس وقت شام میں موجود ہیں۔اطلاعات ہیں کہ جہاں حملہ ہوا وہاں ایران نے فوجی اڈہ بنا رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…