جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازع شخصیت کو سی آئی اے ڈائریکٹر بنانے کا فیصلہ

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر کے لیے نامزد جینا ہسپیل کی حمایت جاری رکھیں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اگرچہ قیدیوں پر تشدد اور واٹربورڈنگ ٹیپس کو تباہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات سے متعلق تحفظات کے اظہار پر جینا ہسپیل کی جانب سے نامزدگی واپس لینے کی پیشکش کی جاچکی ہے، تاہم امریکی صدر اس بات پر بضد ہیں کہ ان کی حمایت جاری

رکھی جائے گی۔دوسری جانب وہ بدھ کو اپنی نامزدگی کی تصدیق کے لیے امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ بھی رکھتی ہے، جہاں اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی جانب سے ان کی نامزدگی کی مخالفت کی جاسکتی ہے۔اس بارے میں امریکی قومی سلامتی کے حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ جینا ہسپیل تصدیقی عمل میں کامیاب ہوجائے گی لیکن پھر بھی اگر وہ اس میں ناکام ہوئیں تو متبادل کے طور پر ہنگامی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…