بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ سلمان ریلیف مرکز کی یمن کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ذریعے آکسیجن اسٹیشنوں کی امداد

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد مرکز نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ذریعے یمن کے جنوبی شہر عدن میں زندگی بچانے والے گیارہ آکسیجن اسٹیشنز مہیا کردئیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ یہ گیس اسٹیشن سعودی عرب کی امدادی تنظیم کی مہیا کردہ امداد سے ہی یمن بھیجے جاسکے ہیں ۔

ان میں سے سات عدن کی بندرگاہ پر پہنچ چکے ہیں اور اب متعلقہ اسپتالوں میں ان کی تنصیب کا کام باقی رہ گیا ہے۔یمن میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر نیویو زاگاریا نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں مراکزِ صحت میں بنیادی سہولتوں اور ضروریات کا فقدان ہے۔عالمی ادارہ صحت ادویہ ، طبی سامان ، ایندھن ، پانی اور آکسیجن اسٹیشنوں کی طرح کے آلات ترجیحی بنیاد پر اسپتالوں کو بھیج رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او اب ان نئے آنے والے اسٹیشنوں کی تنصیب کے لیے عدن میں گیارہ نئے آکسیجن اسٹیشن گھروں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔زندگی بچانے والے ان آلات کی متحدہ عرب امارات کی انجمن ہلال احمر ، او ایف ڈی اے اور عالمی بنک کی معاونت سے تنصیب کی جائے گی۔ڈاکٹر زاگاریا کا کہنا تھا کہ یمن میں جاری لڑائی کو چار سال ہونے کو ہیں اور یمنی عوام کو بنیادی حفظانِ صحت کی خدمات تک رسائی نہیں ہے۔ملک کے نصف سے زیادہ مراکز صحت اور اسپتال مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں،یا وہ فعال نہیں رہے ہیں اور اب پہلے سے کہیں زیادہ لوگ کا وبائی امراض کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…