منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

لائبریری میں نیم برہنہ نہ آئیں،طلباء کا دھیان بٹ جاتا ہے،زیمبیایونیورسٹی

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوساکا(این این آئی)افریقی ملک زیمبیا کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں سے ایک نے خواتین طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ لائبریری میں نیم برہنہ نہ آئیں کیونکہ اس سے مرد طالب علموں کا دھیان بٹ جاتا ہے۔یونیورسٹی آف زیمبیا کی جانب سے لائبریری میں نوٹس لگایا گیا ہے جس میں معتدل لباس پہننے کا کہا گیا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق یونیورسٹی کی لائبریری میں لگے نوٹس پر لکھا گیاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے۔

کہ بعض خواتین طلبہ نیم برہنہ لباس پہن کر لائبریری کا استعمال کرتی ہیں، جس سے مرد طالب علم پریشان ہوتے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ جس کی وجہ سے ہم خواتین طلبہ سے کہتے ہیں کہ وہ یونیورسٹی میں معتدل لباس پہنیں۔ اعتدال ہی صحیح طریقہ ہے۔ایک طالب علم نے کہاکہ کہ گر آپ لائبریری میں پڑھائی کرنے جاتے ہیں تو آپ خواتین کی ٹانگوں جیسی دیگر چیزوں کو کیوں دیکھنے لگتے ہیں؟‘انھوں نے مزید کہا کہ اپنی کتابوں پر توجہ دیں، اور بس۔تاہم مرد طالبعلم کلیون فری اس اقدام کے حق میں ہیں۔انھوں نے بتایا کہ آپ جانتے ہیں کہ خواتین کا جسم کتنا پرکشش ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آپ کیسے اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکتے ہیں جب کوئی منی سکرٹ یا چست لباس پہنے آ جائے؟ آپ دوسری چیزوں کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں اور توجہ نہیں دے سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…