اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات میں سیاسی جماعتیں نئے قانون کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئیں ،لبنانی وزیراعظم

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ نئے انتخابی قانون کی وجہ سے سیاسی جماعتوں نے منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے دوران میں مختلف خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی مستقبل تحریک کو مختلف چیلنجز کا سامنا تھا لیکن وہ جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اس کو اس کی فتح گردانتے ہیں۔

انھوں نے یہ پیشین گوئی کی کہ ان کی جماعت کو پارلیمان کی 128 میں سے 21 نشستیں حاصل ہونے کی توقع ہے۔اس جماعت کی اپنی مدت پوری کرنے والی سابقہ پارلیمان میں 33 نشستیں تھیں سعد الحریر ی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ہمارے سامنے ایک نیا مرحلہ ہے اور ہمیں مختلف چیلنجز درپیش ہیں ۔ مستقبل تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے میں سیاسی ، قومی اور معاشی سطح پر ان چیلنجز کا مقابلہ جاری رکھوں گا۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم اس ملک کی شکل وصورت تبدیل اور لبنانی عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ہم کمزور نہیں ہیں ، ہم بہت مضبوط ہیں لیکن اگر ہمیں کوئی فیصلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں ہر کسی کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا ۔اس کے سوا کوئی چارہ نہیں اور تاریخ سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے۔انھوں نے اپنے والد لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق الحریری مرحوم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جب 1972ء میں یہاں آئے تھے تو انھوں نے ہر کسی کے ساتھ مل جل کر کام کیا تھا اور اس ملک کی تعمیر کی تھی ۔وہ ملک میں بجلی لائے ،اسی طرح انھوں نے تعمیر وترقی کے دوسرے کام کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…