جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

ایران کو لگام دینے کے لیے طاقت ور سفارت کاری کی ضرورت ہے،امریکہ

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طاقت ور سفارت کاری پر زور دیا ہے جس کا مقصد ایک بھی گولی چلائے بغیر مسائل کا پر امن حل ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ میں امریکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے پومپیبو کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کڑے دور سے گزر رہے ہیں۔ مضبوط قیادت ہونے کے حوالے سے مطالبات موجود ہیں۔

یہ بہت ضروری ہے کہ ہماری ٹیم خطرات کے سامنے دلیری اور طاقت کے ساتھ کھڑی ہو،امریکی وزیر خارجہ نے ایران کو لگام دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطی میں طاقت ور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے تا کہ ایران کے برتاؤ کو قابو کیا جا سکے جو شام، یمن اور خطّے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔ مجھے اپنی ٹیم کی صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایسی حکمت عملی ترتیب دے سکتی ہے جس سے ان بحرانات کو حل کیا جا سکے۔مائیک پومپیو نے ان معاملات سے نمٹنے کے حوالے سے امریکی صدر کے طریقہ کار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس ایسا صدر ہے جو خود طاقت ور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھا گیا تا کہ اسے مذاکرات پر مجبور کیا جا سکے۔ اس کا مقصد یہ ہے شمالی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اْن کے جوہری اسلحے خانے کے خطرے پر کامیابی سے قابو پا لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…