بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مہاجرین کے حامیوں کا اٹلی سے برطانیہ تک پیدل مارچ کا آغاز

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپ میں مہاجرین کے حقوق کے لیے سرگرم ساٹھ سرکردہ کارکنان اٹلی اور فرانس کی سرحد سے لندن تک مارچ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ یورپ مزید تارکین وطن کو اپنے ہاں جگہ دے۔جرمن ریڈیو کے مطابق انسانی حقوق کے یہ سرگرم کارکنان اطالوی قصبے وینتیمیگیلیا سے اپنے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ افراد چودہ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اور ساٹھ مختلف علاقوں

سے گزرتے ہوئے مختلف مقامات پر مقامی افراد سے گفتگو کریں گے اور انہیں مہاجرین اور تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک میں لاحق خطرات اور یورپ میں پناہ دے کر ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی ضرورت کے موضوع پر شعور و آگہی دیں گے۔پیر کے روز اس آگہی مہم مارچ کا آغاز کرنے والوں میں عالمگریت کی مخالف معروف شخصیت اور یورپی پارلیمان کے فرانسیسی رکن خوزے بوو بھی شامل ہیں۔ اس مارچ کے آغاز پر لوگوں کے ایک ہجوم نے مارچ کے شرکاء کو خدا حافظ کہا۔مارچ کا آغاز اٹلی سے سڑکوں، پیدل اور ریل کے ذریعے پہاڑی راستہ عبور کر کے فرانس داخل ہونے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے 17 افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر گاڑیوں کے ذریعے کیے جانے والے اس مارچ کے آغاز پر کار پارکنگ میں بہت سے افراد موجود تھے۔کاروں کا یہ کاروان اٹلی سے شروع ہو گا اور فرانس کو عبور کرتا ہوا، چینل ٹنل کے ذریعے لندن پہنچے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ اٹلی اور فرانس کی اس سرحد پر حالیہ کچھ عرصے میں فرانس نے سکیورٹی میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور ان سرحدی علاقوں میں اب لوگوں کو پولیس بھی زیادہ دکھائی دینے لگی ہے، جب کہ شناختی دستاویزات کی جانچ بھی تواتر سے کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…