جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان کا کنٹرول امریکی کٹھ پتلی اشرف غنی حکومت کے ہاتھ نکل گیا کتنے فیصد حصے تک اثرورسوخ بچا ہے؟امریکی ادارے نے بالآخربڑا اعتراف کر لیا

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی حمایت والی افغان حکومت کا اب بھی ملک کے صرف نصف اضلاع پر کنٹرول ہے، حالانکہ امریکی فوج نے ملک میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق یہ بات تنازع کا جائزہ لینے والے امریکی حکومت کے نظرداری پر مامور ادارے نے بتائی ۔افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق خصوصی انسپیکٹر جنرل (ایس آئی جی اے آر) کی جانب سے جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ میں

کہا گیا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں افغان فوج کی نفری میں بھی خاصی کمی واقع ہوئی ۔انسپیکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 31 جنوری 2018ء کی صورت حال یہ تھی کہ سرکش عناصر افغانستان کے 14.5 فی صد اضلاع پر یا تو کنٹرول کرتے ہیں یا پھر اْن پر ان کا اثر و رسوخ ہے؛ جب کہ افغان حکومت کے پاس 56.3 فی صد اضلاع کا کنٹرول ہے اور باقی علاقے متنازع ہیں۔اعلیٰ امریکی فوجی اہلکاروں نے بارہا تسلیم کیا کہ تقریباً 17 برس پرانا تنازع تعطل کا شکار ہے، حالانکہ اگست میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی حکمت عملی کے اعلان کے تحت کچھ کامیابیاں ضرور حاصل ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…