انقرہ(این این آئی)ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہاہے کہ ترکی شام کے علاقے منبج میں امریکا کے ساتھ حرکت میں آئے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات برسلز میں امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔مائیک پومپیو اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھانے کے صرف 12
گھنٹے بعد براہ راست نیٹو کے صدر دفتر روانہ ہو گئے تھے۔پومپیو سے ملاقات کے بعد اوگلو نے ترک ٹی وی چینلوں کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ منبج میں فرانس کی فورسز کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اپنے حلیفوں کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل یا دیگر فضائی دفاعی نظاموں کی فراہمی کے حوالے سے اچھی پیش کشوں کا جائزہ لے سکتا ہے۔