جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

شام سے اپنی فورسز کے انخلا پر پشیمانی ہو گی، امریکی وزیر دفاع

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے باور کرایا ہے کہ امیرکا شام سے اپنی فورسز کو واپس بلانے کے اس فیصلے پر پیشیمان ہو سکتا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس کے اجلاس کے دوران میٹس نے انکشاف کیا کہ دو ہفتہ قبل فرانس نے عسکری کمک شام بھیجی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کی اولین ترجیح ایک تباہ کن فورس بنانا ہےجس کے بغیر کل آنے والے تنازعات میں کامیابی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ میٹس نے اپنے خطاب میں بھرپور جوہری مزاحم برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی امریکا کو چیلنج کرے گا اسے بدترین وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکی فوج کو مشرق وسطی کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی مالی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ نئے میزانیے میں امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ یقینی بنایا گیا ہے۔میٹس نے بتایا کہ ان کی وزارت اخراجات پر کڑی نظر رکھنے اور اس حوالے سے پوچھ گچھ کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارت دفاع اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ آڈٹ رپورٹ پیش کرے گی۔میٹس نے باور کرایا کہ وزارت دفاع فوج میں جنسی جرائم کا بھرپور طریقے سے انسداد کرے گی اور فوج اہل کاروں کو جنسی ہراسیت کا شکار ہر گز نہیں ہونے دے گی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…