بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تشدد کی مزید کارروائیاں افغانستان میں امن و سلامتی کا موجب نہیں بن سکتیں، امریکہ

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)قائم مقام امریکی وزیر خارجہ جان جے سلیوان نے کہا ہے کہ موسم بہار کی کارروائیوں کا آغاز کرنے سے متعلق طالبان کے اعلان پر نظر پڑی جو عدم استحکام پیدا کرنے کی طالبان کی ذمے داری کے ثبوت کا غماز ہے، جس کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افغانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ۔سلیوان نے

کہا کہ حالیہ دِنوں صدر غنی نے طالبان کو امن عمل میں شامل ہونے کی تاریخی دعوت دی تھی۔قائم مقام امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان کے اس اعلان سے نمٹنے کے لیے امریکہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ ہم بہادر افغان سکیورٹی افواج کی حمایت کرتے ہیں جو طالبان اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف سینہ سپر ہیں، جو افغان معاشرے کی بربادی پر تْلے ہوئے ہیں۔اْنھوں نے واضح کیا کہ تشدد کی مزید کارروائیاں افغانستان میں امن اور سلامتی کا موجب نہیں بنیں گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…