سات سالہ بہادر بچے کے پانچ اعضاء کی کامیاب پیوند کاری، گزشتہ بیس سال میں سب سے پیچیدہ اور نازک آپریشن ،کامیاب آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

27  اپریل‬‮  2018

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں گوناگوں بیماریوں میں مبتلا 7سالہ بہادر بچے کے 5اعضاء کی کامیاب پیوندکاری کر لی گئی، پیچیدہ اور صبر آزما آپریشن 10گھنٹے تک جاری رہا،گزشتہ 20سال کے دوران یہ اس اسپتال میں کیا جانے والاسب سے پیچیدہ اور نازک آپریشن تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال میں ایک انتہائی باہمت لیکن صرف 7سال کی عمر والے بچے کا بڑا چرچا ہے جو گوناگوں بیماریوں میں مبتلاتھا لیکن اس نے ہمت نہ ہارنے کی قسم کھا رکھی تھی۔

حد یہ کہ اس کم عمری میں اس کے 5اعضاء کی پیوند کاری ہوئی اور یہ پیچیدہ اور صبر آزما آپریشن 10گھنٹے تک جاری رہاتھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ بچہ خون کی کمی اور پیشاب کی نالیوں میں انفیکشن کا شکار تھا۔ حد یہ کہ اسکے لئے کھانا پینا تک مشکل ہوگیا تھا اور اسے ٹیوب کے ذریعے غذا دی جاتی تھی۔ اتنی ساری بیماریوں کو پالنے والا بچہ یہ ظاہر ہی نہیں ہونے دیتا تھا کہ وہ اتنا بیمار ہے لیکن جب امراض کی پردہ داری اس کے لئے بالکل ناممکن ہوگئی اور والدین بھی اسکی بگڑتی حالت کو دیکھ کر پریشان ہوگئے اور اسے مقامی اسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے 4ہفتے تک اپنے زیر معائنہ رکھا۔پھر 10گھنٹے کا یہ پیچید ہ اورطویل ترین آپریشن کرنے کے بعد اسے مختلف ادویہ دیکر اسپتال سے فارغ کردیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے جتنے اعضاء لگائے گئے ہیں وہ مختلف عطیہ دہندگان نے دیئے ہیں۔ جس کے لئے اسکی ماں کیٹی فری اسٹون بیحد مشکور ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ 20سال کے دوران یہ اس اسپتال میں کیا جانے والاسب سے پیچیدہ اور نازک آپریشن تھا۔ ماں کا کہناہے کہ ہم عطیہ دہندگان کا صرف شکریہ ہی ادا کرسکتے ہیں مگر شکریہ سے کام نہیں چلتا۔ وہ زندگی بھر ان کی ممنون و مشکور رہیگی اور صحتیابی کے بعد بچہ بھی ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ برطانیہ میں گوناگوں بیماریوں میں مبتلا 7سالہ بہادر بچے کے 5اعضاء کی کامیاب پیوندکاری کر لی گئی، پیچیدہ اور صبر آزما آپریشن 10گھنٹے تک جاری رہا،

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…