پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب پر بڑا حملہ،شہادتیں،ہر طرف افراتفری پھیل گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے علاقے عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کے وقت پانچ اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ فائرنگ سے تین اہلکار موقع پر جبکہ چوتھا ہسپتال منتقلی کے دوران جام شہادت نوش کر گیا۔حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتارکرلیاگیا۔

اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں جبکہ تیسرے مشتبہ سعودی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت بندر محمد علی الشھری کے نام سے کی گئی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق بارہ بج کر چالیس منٹ پر المجارد اور بارق شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی احمد ابراہیم عسیری، عبداللہ غازی الشھری اور صالح علی العمری شامل ہیں۔حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتارکرلیاگیا اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں۔سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعہ میں کون ملوث تھا اور نہ ہی مشتبہ افراد کی شناخت کو ظاہر کیا گیا ہے۔تیسرے مشتبہ سعودی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت بندر محمد علی الشھری کے نام سے کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…