بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

روس کے بعد چین اور ایران بھی شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے خلاف کھل کرسامنے آگئے، دھماکہ خیز اعلان

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)روس کے بعد چین اور ایران نے بھی شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔چینی وزار خارجہ کے ترجمان ہوا چیوئنگ نے شام پر امریکا،برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اس کارروائی کو جارحیت قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہر ملک کو کسی بھی دوسرے ملک کی علاقائی سالمیت کا احتراج کرنا چاہیے، شام میں امریکا، برطانیہ اور

فرانس کی مشترکہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔چین نے تمام فریقین سے زور دیا ہے کہ وہ طاقت کا استعمال ترک کرکے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شام پر میزائل برسانے والے امریکی و فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم مجرم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…