منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کشمیری لڑکی آصفہ کی آبروریزی اور قتل،اقوام متحدہ بھی خاموش نہ رہا، سیکرٹری جنرل بولا اٹھا ،مودی سرکار سے کیا مطالبہ کردیا؟

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگیٹریس نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی اورقتل میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والی بچی کی آبرو ریزی اور

قتل کے حوالے سے مختلف رپوٹس دیکھی ہیں اور وہ پوری امید رکھتے ہیں کہ مجرموں کو گرفت میں لایا جائے گا۔ یاد رہے کہ آصفہ کو ضلع کٹھوعہ کے علاقے رسانا سے رواں برس دس جنوری کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ 17جنوری کو اسکی مسخ شدہ لاش علاقے کے جنگل سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے کرائم برانچ نے سپیشل پولیس افسر دیپک کھجوریہ اور دیگر بھارتی پولیس اہلکاروں کو بہیمانہ واقعے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انکے خلاف عدالت میں چارج شیٹ جمع کرا دی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…