جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

شام پر امریکی حملے کے بعد بشار الاسد سے متعلق خبر نے ہلچل مچا دی کہاں اور کس حال میں ہیں؟ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں امریکی اور اتحادیوں کے میزائل اور فضائی حملوں کے بعد شام کے ڈکٹیٹر بشار رالاسد کی ویڈیو جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شام میں امریکی اور اتحادیوں کے میزائل اور فضائی حملوں کے بعد شام کے ڈکٹیٹر بشار رالاسد کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں انہیں ہشاش بشاش انداز میں اپنے دفتر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بشارالاسد اس ویڈیو میں انتہائی پراعتماد نظر آرہے ہیں اور کسی بھی پہلو سے گمان نہیں گزرتا کہ انہیں امریکی حملے کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ بشار الاسد کی یہ ویڈیو شامی صدارتی محل کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر دمشق میں تباہی پھیلی ہے تاہم اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اعدادو شمار منظر عام پر نہیں آئے. امریکی اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے دمشق میں قائم سائنسی لیبارٹری اور کیمیکل ہتھیار تیار کرنے والی فیکٹری پر حملہ کیا ہے تاہم دمشق کے شہریوں کی جانب سے اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ہے. شامی شہریوں نے دارالحکومت میں کار ریلی نکالی اور امریکہ مخالف نعرے بازی کی .اضح رہے کہ گزشتہ سال 2017 میں امریکہ کی جانب سے شام پر 59 میزائل داغے گئے تھے جبکہ گزشتہ رات 120 کے قریب میزائل داغے ہیں. امریکی ، برطانوی یا فرانسیسی حکام کی جانب سے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں واضح طور پر نہیں بتایا گیا تاہم بعض چینلز کا دعویٰ ہے کہ 100 جبکہ بعض کا ماننا ہے کہ امریکی اتحاد نے شام پر 30 میزائل داغے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام میں کئے گئے حملے سے مقررہ اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں، برطانیہ سمیت مہذب دنیا کسی بھی صورت معصوم شہریوں پر کیمائی حملوں کی اجازت نہیں دیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…