منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں دو خواتین کا کچرا پھینکنے کے خلاف بیداری شعور مہم کا انوکھا طریقہ

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سی پی پی)متحدہ عرب امارات میں دو خواتین نے یہ تہیہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ایک ماہ کے لیے کچرے سے بنے ہوئے کپڑے پہن کر ہر کام کریں گی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دونوں خواتین مارٹیہ پیٹرز اور مارسکا نیل سے مقامی میڈیا نے پوچھا کہ انھوں نے یہ کپڑے کیوں پہن رکھے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو یہ بات بتانا چاہتی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیادپرکس قدر کچرا پیدا کرتے ہیں اور اس سے انکا کتنا نقصان ہوتا ہے ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق انہوں نے نوٹس کیا کہ مارسکا نیل کے کپڑے کچرے سے بھرے ہوئے تھے جبکہ مارٹیہ پیٹرز کے کپڑوں میں تھوڑا سا کچرا تھا ۔ خلیج ٹائمز نے اس کی وجہ پوچھی تو مارٹیہ پیٹرز نے بتایا کہ وہ کچرا پھینکنے میں احتیاط کرتی ہے اور جو چیزیں دوبارہ استعمال ہو سکتیں ہیں وہ انھیں دوبارہ استعمال کرتی ہے جبکہ مارسکا نیل کچرا پھینکنے میں احتیاط نہیں برتتی اور نہ ہی دوبارہ استعمال کے قابل چیزوں کو دوسری دفعہ استعمال کرتی ہے ۔مارٹیہ پیٹرز اور مارسکا نیل نے بتایا کہ انہوں نے 22 مارچ Earth hour day کو یہ کپڑے پہنے تھے اور وہ انھیں 22 اپریل ارتھ ڈے تک پہنے رکھیں گیں۔ وہ دونوں مل کر لوگوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ کس طرح سے دوبارہ استعمال ہونے والی اشیا کو دوبارہ استعمال کرکے ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…