انقرہ(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے شامی تنازعہ پر گفتگو کرتے ہوئے قریبی روابط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے شامی تنازعہ پر گفتگو کی ہے۔ ٹیلیفون پر ہونے والی اس
بات چیت میں شام کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قریبی روابط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم نہ تو انقرہ حکام نے اور نہ ہی وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اتحادی ہونے کے باوجو آج کل ترکی اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں ترکی کی روس کے ساتھ قربت بڑھی ہے۔