بخارسٹ(این این آئی)رومانیہ کے دفتر استغاثہ نے کہا ہے کہ ایک سو کے قریب تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کے شبے میں رومانیہ کے نو باشندوں اور ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رومانیہ میں منظم جرائم اور دہشت گردی کے تفتیش کار ادارے نے بتایا
کہ رومانیہ کے نو شہریوں کو رواں ہفتے ملک کے مغربی حصے سے جبکہ پاکستانی باشندے کو آسٹریا سے حراست میں لیا گیا ،شبہ ہے کہ ان افراد نے 2017 مارچ سے جون تک کے عرصے میں قبرص، بلغاریہ، سربیا، رومانیہ، ہنگری، آسٹریا، اٹلی، جرمنی اور سلووینیا کے ممالک سے مہاجرین کو اسمگل کیا۔