اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 200 افراد ہلاک ۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجیریا میں فوجی طیارہ بوفارک ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی زمین پر آ گرا۔
تباہ ہونے کے وقت طیارے میں 100 سے زائد فوجی اہلکار بھی موجود تھے۔واقعے کے بعد شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔تاہم ملبے ملنے سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔