بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران نے 1992میں الجزائرکے اندر دہشت گردی کو سپورٹ کیا، سابق وزیراعظم

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجیریا(این این آئی)الجزائر کے ایک سابق وزیراعظم احمد غزالی نے نے کہاہے کہ 1992میں ان کے دور حکومت میں الجزائر کے صدر محمد بوضیاف (مرحوم) تھے۔ بوضیاف نے ہی میری تجویز پر ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عمل درآمد بوضیاف کے قتل کے بعد ہوا۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ تعلقات توڑنے کا فیصلہ ہمارے اس مشاہدے کے بعد سامنے آیا کہ ایرانی نظام ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور دہشت گردی کو مادی اور معنوی طور پر سپورٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذہب کے نام پر خطرناک ترین آمریت دراصل ملاؤں کی آمریت ہے۔ یہ لوگ خطے کے تمام ممالک پر کنٹرول کے لیے کوشاں ہیں۔ اس مقصد کے لیے پرتشدد کارروائیوں کے علاوہ عوام اور نظاموں کے عدم استحکام کو ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ یہ لوگ اپنے منصوبوں پر خفیہ طور پر نہیں بلکہ اعلانیہ طور پر عمل کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم کے مطابق ایران اسلام کا دعوی کرتا ہے جب کہ اس نے جدید زمانے میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عرب اور اسلامی ممالک کے سامنے اس کے سوا کوئی حل نہیں کہ وہ اس سرطانی وجود کو علاحدہ کر دیں جو خود کو ولایت فقیہ کے نظام سے متعارف کراتا ہے۔احمد غزالی نے گفتگو کے اختتام پر افسوس کے ساتھ استفسار کیا کہ عراق، شام اور یمن جیسے ممالک جو تہذیبوں کا مرکز تھے کس طرح اس نظام کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض عرب ممالک میں جنگوں اور تباہی کی صورت میں آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے ایرانی نظام کا ہاتھ ہے بالکل اسی طرح جیسے 80ء کی دہائی اختتام اور 90ء کی دہائی کے آغاز پر الجزائر میں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…