بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرانس اور سعودی عرب کاایران کی توسیع پسندی کو روک لگانے پر اتفاق

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے سعودی عرب کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں ایران کی توسیع پسندی کو روک لگانے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمانو ایل ماکروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تین روزہ دورے کے اختتام پر پیرس میں نیوزکانفرنس میں ایران کی بیلسٹک سرگرمی اور علاقائی توسیع پسندی کو روک لگانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انھوں نے جنگ زدہ یمن کے لیے ایک عالمی امدادی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا ۔انھوں نے کہاکہ اس تزویراتی ویڑن کا مطلب توسیع پسند سیاسی اسلام کے تمام منصوبوں کو محدود کرنا ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کی دوسری شکلوں کی غذا بن سکتے ہیں اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتے ہیں ۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم اس نکتے پر بہت چوکنا رہیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ ہم ایسی کسی بیلسٹک سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے جس سے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوجائیں ۔صدر ماکروں نے کہا کہ فرانس اگر باغیوں کے کنٹرول والے شہر دوما پر کیمیائی ہتھیاروں کے رد عمل میں شامی رجیم کے خلاف کسی کارروائی کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ اس کی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں آیندہ دنوں میں اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے لیکن ہمارے فیصلے کا ہدف رجیم کے اتحادی نہیں ہوں گے یا کسی پر بھی ہم حملہ آور نہیں ہوں گے بلکہ ہم صرف اسد رجیم کی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت کو نشانہ بنائیں گے۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…