منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مار نے والی بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی آج کہاں اور کس حال میں ہے؟

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)بہادرفلسطینی لڑکی احد تمیمی کے وکیل نے اپنی موکلہ سے دوران تفتیش جنسی کنایوں سمیت استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈوں کی اسرائیل فوج سے شکایت کردی جبکہ اسرائیلی فوج نے ردعمل میں کہاہے کہ درخواست وزارت انصاف کو پیش کر دی گئی ہے اوراس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ویڈیو میں تفتیش کاروں کو تمیمی کے سنہری بالوں، نیلی آنکھوں اور گوری رنگت پر رائے زنی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تفتیش کے آغاز میں اْس وقت 16 سالہ احد تمیمی سے پوچھا جا رہا ہے کہ آیا اْس نے وکیل سے بات کی ہے یا نہیں۔ اس کے جواب میں وہ اپنا سر ہلاتی ہے۔ اس کے بعد وہ خاموش رہتی ہے اور اپنا نام یا دیگر کسی سوال کا جواب نہیں دیتی۔ ان میں سے ایک تفتیشی افسر تمیمی کو دھمکی دیتا ہے کہ اگر اس نے تعاون نہ کیا تو اس کے رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ افسر تمیمی کی گوری رنگت اور آنکھوں پر تبصرہ کرتے بھی سنا جا سکتا ہے۔احد تمیمی کے والد بسام نے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں صحافیوں کو بتایاکہ تفتیش کے یہ ادوار اْس پر کئی طرح کے جسمانی اور نفسیاتی دباؤ ڈالے جانے کے بعد منعقد کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ احد تمیمی کو تنہائی میں رکھا گیا اور اسے مسلسل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا رہا۔ بسام کے مطابق اسے طویل دورانیے تک نیند سے محروم رکھا گیا۔ تفتیش کے اختتامی مرحلے سے قبل اسے 34 گھنٹے سے زائد وقت تک مسلسل جاگتا رکھا گیا۔انسانی حقوق کے ایک اسرائیلی کارکن جوناتھن پولاک کے مطابق تفتیش پر مبنی یہ ویڈیو دراصل مقدمے کی اْس فائل کا حصہ تھی جو تمیمی پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد ان کے دفاع کے لیے داخل کی گئی۔ پولاک تمیمی کے لیے قانونی کارروائی کی مشاورت کا حصہ ہیں۔پولاک کے مطابق تمیمی کے وکیل نے اسرائیل فوج کے پاس ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں تمیمی کو بظاہر دی جانے والی دھمکیوں، دباؤ اور جنسی کنایوں کے استعمال کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ شکایت وزارت انصاف کو پیش کر دی گئی ہے اور اس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…