نوجوان نے شادی کے چکر میں موبائل اور گھڑی نگل لی،حیرت انگیز واقعے پر دنیا ششدر

10  اپریل‬‮  2018

ہر نوئی(آئی این پی)بھیارتی ریاست اتر پردیش میں نوجوان نے شادی کے چکر میں موبائل اور گھڑی نگل لی ، درد ہونے پر اسپتال منتقل کر کے آپریشن کے ذریعے تمام اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ بھارت میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں

بلگرام قصبے کے ایک نوجوان نے شادی کے چکر میں زندگی داؤ پر لگا دی۔ شادی کیلئے پریشان نوجوان تانترک کے پاس پہنچا۔اجے نے جب تانترک کواپنی کہانی سنائی تو اس نے پہلے حامی بھروائی کہ وہ جو کہے گا اس پر عمل کرنا پڑیگاتبھی اس کی شادی ہوپائے گی۔ تانترک نے اجے سے کہا تمہارے پاس موبائل ، گھڑی وغیرہ جو بھی چیزیں ہیں انہیں چبا کر کھاجاؤ اس کے بعد اجے نے اپنا موبائل گھڑی ، بیٹری ، کیمرے کے لینس اور گاڑی کی چابی سمیت دیگر چیزیں کھالیں بعد ازاں اس کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا اور و ہ زمین پر تڑپنے لگا۔ اجے کے گھروالوں نے اسے فوراً پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ایکسرے میں وہ تمام چیزیں نظر آئیں جو اس نے کھارکھی تھیں۔ ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرکے پیٹ سے وہ تمام اشیاء برآمد کرلیں۔ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر ایس کے سنگھ نے بتایا کہ نوجوان بیماری اور مختلف ہیجانی کیفیات میں اس طرح کی چیزیں کھانے اور خود کشی کے اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ تانترک کے بجائے ڈاکٹروں سے ایسے مریضوں کے بارے میں صلاح مشورہ لینا چائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…