بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نے قطر کو اقتصادی طورپر تنہاکرنے اور نشان عبرت بنانے کافیصلہ کرلیا،اربوں ریال لاگت کے منصوبے پر کام کا آغاز،صرف ایک سال میں مکمل کیاجائیگا، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے قطر کو اقتصادی طورپر تنہاکرنے اور نشان عبرت بنانے کافیصلہ کرلیا،اربوں ریال لاگت کے منصوبے پر کام کا آغاز،صرف ایک سال میں مکمل کیاجائیگا، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سےنہرِ سلوی کا منصوبہ منظور ہونے کی صورت میں قطر اقتصادی طور پر مزید تنہا ہو جائے گا۔

اس منصوبے کے ذریعے سعودی عرب خلیج عربی کے مغربی ساحل پر مکمل طور پر غالب آ جائے گا اور مملکت اور قطر کے درمیان واقع سلوی کی سرحد بے حیثیت ہو کر رہ جائے گی۔سعودی میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق مذکورہ نہر کھودنے کے منصوبے میں 9 کمپنیاں شریک ہوں گی اور توقع ہے کہ منصوبے کو صرف بارہ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔نہرِ سلوی کی لمبائی 60 کلومیٹر اور چوڑائی 200 میٹر ہو گی۔ نہر کی گہرائی 15 سے 20 میٹر کے درمیان ہو گی۔ اس کے نتیجے میں یہاں سے ہر طرح کے مسافر بحری جہاز اور بحری آئل ٹینکر گزر سکیں گے جن کی انتہائی لمبائی 300 میٹر اور چوڑائی 33 میٹر تک ہو۔منصوبے کی ابتدائی لاگت کا اندازہ 2.8 ارب ریال لگایا گیا ہے۔علاوہ ازیں علاقے میں دیگر منصوبوں کی بھی پلاننگ کی گئی ہے جو تیل اور صنعت سے متعلق ہوں گے۔ اس طرح یہ مقام ایک اقتصادی اور صنعتی مرکز کے طور پر سامنے آئے گا اور اس کی اقتصادی اہمیت کسی طور بھی سیاحتی اہمیت سے کم نہ ہو گی۔واضح رہے کہ نہرِ سلوی رہائشی دیہات اور زرعی علاقوں سے نہیں گزرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…