سری نگر(سی پی پی )مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال فاروق نامی شہری کو فوجی جیپ کیساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا،جس کے نتیجے میں نوجوان ذہنی مریض بن کر رہ گیا ہے ۔وہ آج بھی پچھتارہا ہے کہ اس روز گھر سے کیوں نکلا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ سال 9اپریل کو سرینگر میں ضمنی انتخاب کے موقع پر بھارتی میجر نے پتھراؤ سے بچنے کیلئے کشمیری نوجوان کو گاڑی کے آگے باندھ کر شہر کا گشت کیا۔اس شرمناک عمل کو
دنیا بھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پیر کو اس انسانیت سووز واقعہ کا ایک سال مکمل ہونے پر نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فاروق ڈار نے کہا کہ وہ ایک دستکار ہے لیکن گزشتہ سال کے واقعہ نے اس کی زندگی تباہ کردی۔گاوں کے لوگوں نے اس کا بائیکاٹ کررکھا ہے جوسمجھتے ہیں کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لینے گیا تھا،جبکہ ایسا ہرگز نہیں،فاروق ڈار نے کہا کہ اسے کام نہیں مل رہا اور وہ شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہے،دوائیں کھانے کے باوجود سو نہیں سکتا ہے۔