واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ مائیکل اینٹن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں شام کی
صورتحال پر اجلاس ہوا،جس میں نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جون بولٹن بھی شریک ہوئے۔نئے مشیر سلامتی جون بولٹن اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔مائیکل اینٹن نئے مشیر سلامتی جون بولٹن کے عہدہ سنبھالنے سے ایک روز قبل مستعفی ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیمیکل حملے پر شامی صدر کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔