منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بانی فیس بک بہتر ہے سچ بولیں ورنہ ہم حقیقت تک پہنچ جائیں گے، امریکی سینیٹر

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا ہے کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔ادھر فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈیٹا چوری کے حوالے سے 87 ملین صارفین سے رابطہ کرکے انہیں اس بارے میں آگاہ کرے گی۔اس حوالے سے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس میں پیشی کی بھی تیاریاں کر لی ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے کہا کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔ادھردوسری جانب کمپنی انتظامیہ نے کہاکہ متا ثرہ صارفین کو ان کی نیوز فیڈ پر تفصیلی میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ان صارفین میں سے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے اپنی معلومات ڈیٹا انالیٹیکس فرم کے ساتھ شیئر کی تھیں،جن میں سے 70ملین افراد کا تعلق امریکا سے ہے۔تمام 2.2 بلین فیس بک صارفین کو بھی ایک ایپلیکیشن کے ساتھ نوٹس دیا جائے گا۔ایپلیکیشن میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ کون سی معلومات آپ نے شیئر کی ہیں، یہ اقدام کیمبریج انالیٹیکا کمپنی پر الزام کے باعث کیا گیا ہے۔انا لیٹیکا کمپنی پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں امریکی شہریوں کی معلومات کو ایک سافٹ وئیر پروگرام کے تحت امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹرز پر اپنا اثرو رسوخ ڈالنے کی کوشش کی۔اس حوالے سے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس میں پیشی کی بھی تیاریاں کر لی ہیں۔زکربرگ کے مطابق انہوں نے کمپنی کی ذمہ داری کو انجام دینے میں بڑی غلطی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…