بائو (آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہر سطح پر چین کے ساتھ تعاون کا خواہش مند ہے جبکہ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ عالی صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی کا شکار ہے، چین آزادانہ تجارتی نظریے کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے ملاقات میں چین اور اقوام متحدہ کے درمیان تعان بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ جناب لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ دنیا بہتری کے لیے متحرک ہو رہی ہے اوراسی دوران یکطرفہ تجارتی تحفظ پسندی جیسے معاملات سامنے آگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی عالی صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی کا شکار ہے ۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بڑے ترقی پزیر ملک اور اپنے رتبے کی حیثیت سے چین عالمی ذمہ داریوں میں مناسب تعان کے لیے تیار ہے ۔ جناب لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین آزادانہ تجارتی نظریے کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے۔ چین چاہتا ہے کہ دنیا کے لیے زیادہ کھلا پن، استحکام اورسب کے لیے مشترکہ مفادات ہوں ۔ انہوں نے پر زور الفاظ میں چین اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کی بات کرتے ہو ئے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت بنیادی عالمی اصولوں کی حمائیت کرتا ہے ۔ انتونیو گتریز نے کہا کہ عالمی امن کے استحکام اور تعاون کے لیے چین اہم طاقت ہے اور اقوام متحدہ ہر سطح پر چین کے ساتھ تعاون کا خواہش مند ہے ۔