انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک حکام نے بتایاہے کہ تقریباً چھ سو غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنا شروع کر دیا گیا ہے۔ادھر انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے اس حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے، اس لیے افغان مہاجرین کو ملک بدر نہیں کیا جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت داخلہ
نے ایک بیان میں کہا کہ ان افغان مہاجرین کو متعلقہ صوبائی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کے دن خصوصی پروازوں کے ذریعے انہیں واپس کابل بھیج دیاگیا۔ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے اس حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے، اس لیے افغان مہاجرین کو ملک بدر نہیں کیا جانا چاہیے۔