منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شام میں کیمیائی حملے میں روس بھی برابر کا شریک ہے، عالمی برادری کو فوری جواب دینا چاہیے،امریکہ

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے کہا ہے کہ شام میں اسد انتظامیہ کی طرف سے کیمیائی حملے سے متعلق خبروں کی تصدیق ہونے کی صورت میں عالمی برادری کا اسے فوری جواب دینا ضروری ہے۔غیر مکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے اسد انتظامیہ کے زیر محاصرہ علاقے مشرقی الغوطہ کی تحصیل دوما پر زہریلی گیس والے کیمیائی حملے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

نارٹ نے کہا ہے کہ شام میں 7 اپریل کو دوبارہ سے کیمیائی اسلحے کے استعمال سے متعلقہ خبروں پر ہم بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں، ان وحشیانہ خبروں کی تصدیق ہونے کی صورت میں عالمی برادری کو اس کا فوری جواب دینا چاہیے۔شام میں اسد انتظامیہ کے اس سے قبل بھی اپنے عوام پر کیمیائی اسلحے کا استعمال کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ، شام میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لئے کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔نارٹ نے کہا کہ مذکورہ سے مشابہہ حملوں کے سدباب کے لئے اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کو فوری طور پر اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد انتظامیہ کے ساتھ ابدی حمایت کی وجہ سے روس بھی شہریوں کو ہدف بنانے اور ان پر کیمیائی حملے کرنے میں حصہ دار ہے۔ روس ، اتحادی کے طور پر شام کا دفاع کر کے، اقوام متحدہ کے ضامن کی حیثیت سے دی گئی ضمانتوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ہیتھر نارٹ نے کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور کیمیائی اسلحے کے سمجھوتے کی توہین کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…