بائو(آئی این پی ) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ چین عالمی انتظامی نظام کے ستون میں سے ایک ہے، اس کا کردار دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے، بیلٹ انڈ روڈ پوری دنیا کی اقتصادی ترقی اور تعاون کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ چاینہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے بائو ایشیائی فورم میں شرکت کے لئے اپنی روانگی سے پہلے چینی نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ
چالیس برسوں میں چین کی اصلاحات اور کھلی پالیسی کی کامیابیوں کی بنا پر چین عالمی انتظامی نظام کے ستون میں سے ایک بن گیا ہے اور چین کا کردار دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ جنوب جنوب تعاون یا عالمی ادارے کا طے کردہ دو ہزار تیس پائیدار ترقی کا فارمولہ ہو ، چین ان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو نہ صرف ترقی پزیر ممالک ، بلکہ پوری دنیا کی اقتصادی ترقی اور تعاون کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔