منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

افغانستان میں داعش کا اعلیٰ کمانڈرقاری حکمت امریکی فضائی حملے میں ہلاک

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں شدت پسند تنظیم داعش کا ایک اعلیٰ کمانڈر قاری حکمت ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا ۔ قاری حکمت شمالی افغان صوبے جوزجان میں داعش کا سربراہ تھا، جسے ضلع درزاب میں نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی افغان شہر مزار شریف کے مقامی افغان حکام نے بتایا کہ افغان حکومت کی سکیورٹی فورسز اور ان کے اتحادی امریکی دستے ملک بھر میں داعش کے خلاف اپنی کارروائیوں میں واضح تیزی لا چکے ہیں۔

جس دوران داعش کے جہادیوں کو اب تک کافی زیادہ جانی نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ادھرافغان وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق قاری حکمت افغانستان کے اسی جوزجان صوبے میں داعش کا ایک انتہائی اعلیٰ کمانڈر تھا، جہاں اس تنظیم کے عسکریت پسندوں نے مشرقی صوبے ننگرہار میں اپنے خلاف بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ اور پسپائی کے بعد کافی حد تک اپنے قدم جما لیے تھے۔کابل میں ملکی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ قاری حکمت شمالی افغانستان میں داعش کے کلیدی کمانڈروں میں سے ایک تھا، جسے جوزجان کے ضلع درزاب میں کیے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ قاری حکمت افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا تھا یا یہ حملے براہ راست اس کی منصوبہ بندی میں کیے گئے تھے۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق عسکریت پسند حلقوں کے قریبی ذرائع سے ملنے والی خفیہ اطلاعات سے تصدیق ہو گئی ہے کہ قاری حکمت کی ہلاکت کے بعد داعش نے مولوی حبیب الرحمٰن کو حکمت کی جگہ نیا کمانڈر بنا دیا ہے۔صوبائی گورنر لطف اللہ عزیزی نے کہاکہ ہمارے انٹیلیجنس ذرائع نے قاری حکومت کی لاش کی شناخت کر لی ہے۔ داعش کے اس اعلیٰ کمانڈر کی موت کے بعد اب نہ صرف اس تنظیم کی طرف سے ہندوکش کی ریاست میں اپنے لیے نئے شدت پسند بھرتی کرنے کا عمل متاثر ہو گا بلکہ شمالی افغانستان میں داعش کے دہشت گرد اب اپنی جانیں بچانے کے لیے کافی حد تک منتشر ہو جانے پر بھی مجبور ہو جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…