واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں متعین سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران کی مدد سے یمن میں بغاوت کی مرتکب حوثی ملیشیا نے یمنی عوام کے مصائب وآلام میں اضافہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے مغربی الحدیدہ میں عالمی پانیوں میں سعودی عرب کے تیل بردار
جہاز پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ ایران نواز حوثیوں نے جو کچھ کیا دہشت گردی ہے۔ عالمی پانیوں میں کسی سعودی آئل بردار جہاز کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا گیا کہ حوثی یمنی قوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ یمنیوں کے شدید دشمن ہیں۔ ان کی وجہ سے یمنی عوام کے مصائب وآلام میں اضافہ ہوا ہے۔