منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روس شام میں لڑائی ختم کرانے کے لیے اثرو رسوخ استعمال کرے، فرانس

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانسیسی صدر امانویل میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں لڑائی ختم کرانے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور سیاسی انتقال اقتدار کے لیے اپنا اثرو نفوذ استعمال کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر نے ان خیالات کا اظہار الیزیہ شاہی محل میں پیوتن کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

فرانسیسی صدر نے شام میں عام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور فوجی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے ماسکو سے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔فرانسیسی اور روسی صدور نے ملاقات کے دوران خطے میں داعش کے خلاف جاری لڑائی میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر میکرون کو توقع ہے کہ شام کے تنازع کے منصفانہ حل کے لیے دونوں ممالک منظم بات چیت کی راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اگر شامی حکومت پر شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا دعویٰ ثابت ہو جاتا ہے تو امریکا اور فرانس کیمیائی حملے میں ملوث عناصر کو سزا دینے میں کوئی ڈھیل نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…