منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

باسیج ملیشیاکے 300 ارکان کا خامنہ ای سے ملک میں اصلاحات کا مطالبہ

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران میں باسیج ملیشیا کے سابق عہدیداروں اور طلباء کی بڑی تعداد نے رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی جامعات کے طلباء اور باسیج ملیشیا کے 300 ارکان نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مکتوب ارسال کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ملک کی موجودہ ابتر صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ سپریم لیڈر سے ہمدردانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک میں حقیقی انقلابی اصلاحات لائیں۔

ایرانی طلباء نے ملک کے مستقبل کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام اور حکمرانوں کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہے اور اسلامی انقلاب کے حقیقی اہداف پورے نہیں ہو رہے ہیں۔مکتوب میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ 40 سال کے دوران کئی مثبت تبدیلیاں بھی رونما ہوئیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی، آزادی اور جمہوریت کے میدان میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں۔ ملک میں سست رفتار معاشی ترقی بھی عوام کا ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس سے ملک میں بے روزگاری اور غربت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ایرانی طلباء کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ ملکی دستور کے مطابق ملک میں جوہری تبدیلیاں لا کر عوام کے بنیادی مسائل کا حل نکالا جائے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…