واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے سعودی عرب کو ایک اعشاریہ اکتیس بلین ڈالر کا آرٹلری نظام فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق یہ اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تین ہفتے تک جاری رہنے
والے امریکی دورے کے اختتام پر کیا گیا۔ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسلحے کی فروخت کے مزید معاہدے بھی متوقع ہیں۔ گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ریاض حکومت واشنگٹن سے ایک سو دس بلین ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گی۔