نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکرز نے بھارتی وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر چینی کریکٹر اپ لوڈ کردیا۔ بھارتی وزیر دفاع نرمالی ستھرامن نے ویب سائیٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ویب سائیٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں نامعلوم ہیکرز کو کامیابی حاصل ہوئی،
ہیکرز نے وزارت دفاع کی ویب سائیٹ کو باآسانی ہیک کر کے اس کا کنٹرول حاصل کر لیا جس کے بعد انہوں نے چینی زبان میں ایک کریکٹر بھی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا ہے جس کا مطلب گھر ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نرمالی ستھرامن نے ویب سائیٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ویب سائیٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جا رہی ہے اور آئندہ ایسے کسی بھی حملے سے محفوظ رہنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔