بیجنگ ( این این آئی)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اپنے مفادات کے دفاع کے لیے کوئی بھی قیمت چکانے سے نہیں ہچکچائے گا۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان گا فینگ نے کہا کہ ہم لڑائی نہیں چاہتے لیکن ہم تجارتی جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ
اگر امریکہ چین اور عالمی برادری کی جانب سے مخالفت کو نظرانداز کرتا ہے اور یکطرفہ اور تحفظاتی اقدام پر اصرار کرتا ہے تو چین بھی کوئی قیمت چکانے سے نہیں ہچکچائے گا اور اپنے ملک اور عوام کے مفادات کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ ضرور جواب دے گا۔