جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ بیت المقدس، یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوئوں، بے حرمتی کا سلسلہ جاری

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ مارچ کے مہینے میں 2133 یہودی آباد کار مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ میں مارچ میں سینکڑوں یہودی آبا د کاروں نے د اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران 600 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی بے حرمتی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب یہودی اپنا سالانہ مذہبی تہوار’ایسٹر‘ منا رہے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ادھر القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوئوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ایسٹر‘ پر سیکڑوں یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہوئے۔القدس اسٹڈی سینٹر کے سربراہ عماد ابو عواد نے ایک بیان میں کہا کہ سال 2017ء میں 30 ہزار یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ یہ تعداد 2016ء کے تناسب سے 100 فیصد زیادہ ہے۔ 2016ء میں 15000 یہودی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…