سیول(این این آئی) جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر پارک گین ہائی کو رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 24 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر پارک گین ہائی کو رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 24 سال قید کی سزا اور 16 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا ۔ سابق صدر کو سزا ان کی غیر
موجودگی میں سنائی گئی ۔سابق صدر پارک گین ہائی گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہیں اور وہ اپنی کئی پیشیوں پر عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں ہیں ۔سابق جنوبی کورین صدر پر اپنے قریبی دوست چوئی سون سل اور مشیر کیساتھ مل کر دو تنظیموں کو بھاری عطیات دینے کا الزام تھا تاکہ ان کی پالیسیوں کی حمایت کی جاسکے۔سابق صدر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سام سنگ گروپ کی حمایت کرنے کیلئے بھاری رشوت طلب کی تھی۔