منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رعایت سے کام نہیں لیں گے،ترک وزیراعظم

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں رعایت سے کام نہیں لیں گے، چاہے منبج ہو یا دریائے فرات کا مشرق یا مغرب ، خطے سے دہشت گردی کے بادل نہ چھٹنے تک ہم اپنی جنگ کو بلا کسی رعایت کے جاری رکھیں گے ۔ منگولیا کے دورے پر روانگی سے قبل انقرہ ہوائی اڈے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ جب تک دہشت گردی کے خطرات

موجود رہیں گے تب تک ہم اس معاملے میں نرمی سے کام نہیں لے سکتے۔انہوں نے فرانسیسی صدر امینول ماکرون کے شامی شہر منبج میں مزید 50 فوجی روانہ کرنے کے دعوے پر کہا ہے کہ ہماری حساسیت واضح ہے، چاہے منبج ہو یا پھر دریائے فرات کا مغرب ہو یا مشرق، ہم کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پر کن کن کے موجود ہونے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بادل نہ چھٹنے تک ہم اپنی جنگ کو بلا کسی رعایت کے جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…