منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں بیٹے نے پینشن کی لالچ میں ماں کی لاش کو حنوط کرکے فریزر میں چھپا دیا،3سال بعد برآمد

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(آئی این پی)بھارت میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا، پیسوں کی لالچ میں بیٹے نے تمام حدیں پار کردیں، ماں کی لاش کو حنوط کر کے فریزر میں چھپا دیا، پولیس نے 3 سال بعد لاش برآمد کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ پولیس نے شہر کے جنوبی حصے میں واقع ایک گھر کے فریزر سے 3 سال پرانی لاش برآمد کی ہے۔پولیس نے جنوبی کولکتہ میں رہائش پذیر 50 سالہ سبھا براتا مجومدرا کو حراست میں لیا ہے۔

جس نے اپنے گھر کے پہلے فلور پر موجود فریزر میں اپنی ماں کی لاش کو حنوط کر کے محفوظ کر رکھا تھا۔ مجومدرا نے یہ کام ماں کی پینشن حاصل کرنے کے لیے کیا۔سبھا براتا مجومدرا کی ماں بینا کا انتقال 7 اپریل 2015 کو کولکتہ کے ایک نجی نرسنگ ہسپتال میں ہوا تھا، لیکن مجومدرا نے اپنی ماں کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے اس کے اندرونی اعضا کو نکال کر کیمیکل کی مدد سے لاش کو محفوظ کیا اور گھر میں موجود فریزر میں رکھ دیا۔ اس مقصد کے لیے اس نے آئس کریم اور منجمد خوراک کو محفوظ رکھنے ولا فریزر استعمال کیا۔مجومدرا کے ساتھ اسی گھر میں مقیم اس کے باپ گوپال سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس کی ماں کی لاش کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مجومدرا نے یہ کام اپنی ماں کی پینشن بند ہو جانے کے ڈر سے کیا اور وہ پچھلے 3 سال سے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے اپنی ماں کی پینشن حاصل کر رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ اس نے بغیر کسی تصدیق کے اکانٹ کو 3 سال تک فعال کیوں رکھا۔مجومدار کی ماں بینا اور اس کا باپ گوپال فوڈ کارپویشن آف انڈیا میں ملازم تھے اور ان دونوں نے 5 سال قبل ہی نوکری چھوڑی تھی۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…