واشنگٹن(آئی این پی)ا مریکہ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کی مکمل شکست تک امریکی فوجی اس شورش زدہ ملک میں ہی تعینات رہیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے بتایا کہ شام میں اس دہشت گرد گروہ کو مکمل طور پر ختم کر دینے کا مشن اپنی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اب شام سے امریکی دستوں کا انخلا چاہتے ہیں تاہم ،اس بارے میں انہوں نے تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا تھا۔پینٹا گون کے مطابق شام میں داعش کی مکمل شکست کو یقینی بنانے کے لیے دور رس پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔