واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے محکمہ تعلیم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نور فاطمہ کو ایجوکیشن ایکسیلنس میں نئے تصورات پیش کرنے پر امریکہ کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک مارٹن لوتھر کنگ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ڈاکٹر نور یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایوارڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایک تقریب میں وزیر تعلیم، بیٹسی
ڈیووس نے دیا۔ ڈاکٹر فاطمہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مز بیٹسی نے اس موقع پر بتایا کہ دنیا بھر سے 100 سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی تھیں جن میں سے 20 کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرنا بہت مشکل مرحلہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان کے اندر تھنک ٹینک اور پالیسی سازوں کے درمیان مغرب اور امریکہ جیسا ربط نہیں ہے مگر پاکستان میں بھی حالات بدل رہے ہیں۔ ریاست اور نظام نئے تصورات کو قبول کرنے اور سننے کے لیے تیار ہے اور بالخصوص نئی نسل بذات خود بہت متوجہ دکھائی دیتی ہے۔